ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کنڑ ٹی وی چینلس کردار کشی میں ملوث

کنڑ ٹی وی چینلس کردار کشی میں ملوث

Wed, 22 Mar 2017 21:41:41    S.O. News Service

بنگلورو: 22مارچ(ایس اؤ نیوز)پارٹی خطوط سے بالاتر ہوکر کرناٹک اسمبلی کے ارکان نے علاقائی زبان کے الکٹرانک میڈیا پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سیاست دانوں کی کردار کشی کے لئے مورد الزام ٹہرایا۔ کنڑ ٹی وی چینلس کو ارکان نے نشانہ بنایا جن کا دعوی ہے کہ ٹی آر پی ریٹنگ میں اضافہ کے لئے غیر اخلاقی حرکتوں میں یہ چینلس ملوث ہیں۔ بعض چھوٹے واقعات کو یہ چینلس بڑھاچڑھاکر پیش کررہے ہیں تاکہ سیاست دانوں کو بدنام کیا جاسکے۔ اس مسئلہ پر آزاد رکن اسمبلی بی آر پاٹل نے مختصر مباحث کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین تا چار دہائیوں سے سماجی خدمات یہ ارکان اسمبلی انجام دیتے آرہے ہیں تاہم یہ چینلس سنسنی پھیلانے کے لئے تقاریب کی جھوٹی رپورٹنگ میں ملوث ہوتے ہوئے ذرائع ابلاغ کی آزادی کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسی رپورٹنگ سے ان میڈیا اداروں کو باز رکھنے قانون سازی کی جائے بصورت دیگر سیاست دانوں کی زندگی ناقابل برداشت ہوجائے گی۔ ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد جنہو ں نے مباحث کے دوران اس مسئلہ پر اظہار خیال کیا ' تاہم کہا کہ انہیں پرنٹ میڈیا سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ یہ سنسنی خیزی میں ملوث نہیں ہیں۔یہ چینلس عرضی گذار ' ایڈوکیٹ اور جیوری کی طرح کام کرتے ہوئے اپنے طور پر فیصلے صادر کررہے ہیں جو ہمیشہ جھوٹے ہوتے ہیں۔ اس مباحث میں حصہ لینے والے دیگر ارکان میں کے ایس پٹنیا(آزاد) ' سریش گوڑا ' راجیو کاگے (دونوں بی جے پی) ' نریندرسوامی اور شیوراج تھن گڈگی (دونوں کانگریس) شامل ہیں۔ پٹنیانے کہا کہ چوتھا ستون صحافت سماج کی بہتری کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ اسے صحت مند کردار ادا کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ سنسنی خیزی ' اوہام پرستی کی تشہیر کی ناظرین میں تشہیر کے بجائے بہتر مواد پیش کرے۔ ایسے چینلس کو جو اخلاق کی حد عبور کررہے ہیں ' کو باز رکھنے کی ضرورت ہے۔ گوڑا نے ٹی وی کے ذرائع پر شدید نکتہ چینی کی جس نے انہیں غنڈہ قراردیا۔رکن اسمبلی نے حال ہی میں ٹول بوتھ کے منیجر کے ساتھ جھگڑا کیا تھا۔بی جے پی کے سینئر رکن کاگے جو 4مرتبہ ایوان کے لئے منتخب ہوئے ' نے کہا کہ کانگریس کے ورکر پر ان کے حملے کے الزام کے سلسلہ میں چینلس کی غلط معلومات پر مبنی حالیہ مہم کے نتیجہ میں انہوں نے خودکشی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی بیٹیوں نے ان سے خواہش کی کہ وہ ایسا انتہائی قدم نہ اٹھائیں اور ان رپورٹس کو نظرانداز کردیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں میری کوئی غلطی نہیں تھی۔ ان چینلس کے سبب پولیس کی جانب سے مجھے رہا کرنے سے پہلے 4دن مجھے جیل میں گذارنے پڑے۔


Share: